ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

عمرہ زائرین کے لیے سعودی وزارتِ حج کی اہم ہدایات جاری

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرینِ حرمین کے لیے آسانی سے عمرہ ادا کرنے کے سلسلے میں رہنما اصول جاری کیے ہیں۔ وزارت نے مشورہ دیا ہے کہ زائرین صرف ضروری اشیاء کے لیے سمارٹ اور ہلکا بیگ ساتھ رکھیں تاکہ غیر ضروری بوجھ سے بچا جا سکے۔ بیگ میں شناختی کاغذات، موبائل، ماسک اور سینیٹائزر ٹشو جیسے بنیادی سامان رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ بڑے بیگز سے توجہ عبادت سے ہٹ سکتی ہے اور انہیں سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ زائرین چاہیں تو مسجد الحرام کے باہر موجود لاکرز میں اضافی سامان رکھ سکتے ہیں، لیکن بہتر یہ ہے کہ غیر ضروری سامان اپنے ہوٹل میں چھوڑ دیں تاکہ عبادت میں یکسوئی حاصل ہو۔