ایشیا کپ کے دبئی میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ایک منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔ وہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکا لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
یہ یادگار لمحہ چھٹے اوور کی تیسری گیند پر آیا جب فرحان نے جرات مندانہ شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کو بیک ورڈ اسکوائر لیگ کے اوپر سے باؤنڈری کے پار پہنچا دیا۔ اس شاٹ نے نہ صرف تماشائیوں کو جوش دلایا بلکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو بھی حیران رہ گئے۔
شائقین کرکٹ نے اس چھکے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بمرا جیسے ورلڈ کلاس بولر کے خلاف ایسا شاٹ کھیلنا واقعی قابلِ تعریف ہے۔
