حالیہ تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنا دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
جرنل کمیونیکیشنز میڈیسن میں شائع رپورٹ کے مطابق ناشتہ میں تاخیر یا اسے چھوڑ دینا اگلے دس سالوں میں موت کے خطرے کو 10 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے، ان میں ہارٹ اٹیک، فالج اور قبل از وقت موت کے امکانات نمایاں طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔
ایسی عادت جسم کے میٹابولزم، انسولین کے نظام اور دل کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے، جبکہ وزن، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت متوازن ناشتہ جسم کے لیے سب سے مفید ہوتا ہے، کیونکہ اسی وقت خوراک بہتر طور پر ہضم اور جذب ہوتی ہے۔

