فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹوں کی مانگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور 500 ملین سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ یہ میگا ایونٹ 11 جون سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
فیفا کے مطابق میزبان ممالک کے علاوہ جرمنی، انگلینڈ، برازیل، اسپین، پرتگال ارجنٹائن اور کولمبیا سے سب سے زیادہ درخواستیں آئیں۔ سب سے زیادہ دلچسپی 27 جون کو میامی میں کولمبیا اور پرتگال کے میچ کے لیے دیکھی گئی۔
ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کا ریکارڈ، فیفا کو آدھے ارب سے زائد درخواستیں
