ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کے عادل رشید اور ریحان احمد بھارتی ویزوں کے منتظر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عادل رشید اور ریحان احمد ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں۔ دونوں کرکٹر رواں ہفتے کے آخر میں سری لنکا نہیں جائیں گے، جہاں ٹیم وائٹ بال سیریز میں حصہ لے گی، جس کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔
انگلینڈ کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ 8 فروری کو ممبئی میں نیپال کے خلاف شیڈول ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی نے ویزوں کے لیے تمام کارروائی مکمل کر دی ہے اور بھارتی حکام سے اجازت نامے کا انتظار ہے۔
عادل رشید دبئی میں آئی ایل ٹی 20 ، جبکہ ریحان احمد آسٹریلیا میں بی بی ایل کھیل رہے تھے۔ ماضی میں پاکستانی پس منظر والی برطانوی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزوں میں مشکلات کا سامنا رہ چکا ہے، جسے ای سی بی جلد حل کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔