اداکارہ ثروت گیلانی نے ایک انٹرویو میں فلم جوانی پھر نہیں آنی کی ٹیم، خصوصاً ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کے دوسرے حصے کی پروموشن کے دوران ٹیم نے ان کے ساتھ غیرپیشہ ورانہ رویہ اپنایا اور لندن جانے والی پروموشنل سرگرمیوں میں انہیں نظرانداز کر دیا۔
ثروت گیلانی نے کہا کہ ان کے کردار کے کئی مناظر دونوں فلموں سے کاٹ دیے گئے، جس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ جوانی پھر نہیں آنی 3 میں کام نہیں کریں گی کیونکہ وہ اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔

