لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں جیولین تھرو کے لیے مخصوص ٹارٹن ٹریک کا خراب حصہ تبدیل کر دیا گیا ہے، جس سے ارشد ندیم اور دیگر ایتھلیٹس کو درپیش مشکلات ختم ہو گئی ہیں۔
کچھ ماہ قبل ٹریک کے اس حصے کی خستہ حالی نے ٹریننگ کو متاثر کر رکھا تھا اور انجری کا خدشہ بھی بڑھ گیا تھا۔ چند روز قبل مرمت کا آغاز ہوا جو اب مکمل کر لیا گیا ہے۔
ارشد ندیم، دیگر جیولین تھرورز اور کوچ سلمان اقبال بٹ نے ٹریک کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

