ذات صلة

جمع

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی...

اسحاق ڈار: اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے...

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی...

کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے جڑی ہیں؟

حالیہ تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں...

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار Faryal Gohar اور Jamal Shah نے طلاق کے...

بنگلادیش انتخابات: محمد یونس، شفیق الرحمان اور طارق رحمان نے ووٹ ڈال دیا

بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، مختلف سیاسی و قومی رہنماؤں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا۔
جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور نیشنل سٹیزن پارٹی این سی پی کے کنوینر ناہید الاسلام نے ووٹ کاسٹ کیا۔
شفیق الرحمان نے کہا کہ یہ انتخابات بنگلادیش کے لیے ایک اہم موڑ ہیں، اگر ووٹنگ آزادانہ اور منصفانہ ہوئی تو وہ نتائج قبول کریں گے اور دیگر جماعتوں کو بھی عوامی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔
طارق رحمان نے کہا کہ امن و امان ان کی اولین ترجیح ہے، جبکہ خواتین کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے جیت کی امید بھی ظاہر کی۔
ناسید الاسلام نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار بغیر کسی پریشانی کے ووٹ ڈالا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔
چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ڈھاکا کے گلشن ماڈل اسکول میں ووٹ ڈالا اور کہا کہ آج ایک نئے بنگلادیش کے آغاز کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ریفرنڈم میں ووٹنگ بھی نہایت اہم ہے اور اس دن کو ایک تاریخی موقع کے طور پر منایا جانا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کا عمل پُرامن انداز میں جاری ہے۔ 12 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز میں سے تقریباً 44 فیصد نوجوان ہیں، جبکہ حکومت بنانے کے لیے 300 میں سے کم از کم 151 نشستوں پر کامیابی درکار ہوگی۔