جیو ٹی وی اور بابر جاوید کی مشترکہ پیش کش ڈرامہ سیریل ہمراہی جلد ناظرین کے لیے پیش کی جائے گی۔ تھرل، ایکشن اور رومانوی کیمسٹری سے بھرپور اس ڈرامے کا ٹریلر سوشل میڈیا پر دھوم مچا چکا ہے، جسے مختصر وقت میں 1.69 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور 7.9 ہزار لائکس ملے۔
مرکزی کرداروں میں دانش تیمور اور حبہ بخاری شامل ہیں، جبکہ اظفر رحمن حاجرہ یامین اور شیز سجاد گل بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ ہدایتکاری بابر جاوید کے ذمہ ہے اور تحریر زنجبیل عاصم نے فراہم کی ہے۔
جیو ٹی وی کا نیا ڈرامہ ’ہمراہی‘، تھرل اور رومانوی کیمسٹری سے بھرپور
