راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سماعت کے دوران علیمہ خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں جبکہ دیگر 9 ملزمان موجود تھے۔ ان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی، جسے عدالت نے وکالت نامہ جمع نہ ہونے پر مسترد کر دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
