برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے متحدہ عرب امارات پر ایرانی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے ایران کو بامقصد مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، جبکہ برطانیہ گلف ممالک کے دفاع کی حمایت جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ فجیرہ میں حالیہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔
برطانوی وزیرِاعظم کی ایران پر تنقید، سفارتکاری اپنانے کا مطالبہ
