مشرقی یروشلم میں ایک فرانسیسی راہبہ پر حالیہ حملے کے بعد اسرائیل میں عیسائیوں کے خلاف بڑھتی عدم برداشت پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں میں ہراسانی، حملوں اور توہین آمیز رویوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں درجنوں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ کئی واقعات پولیس کو رپورٹ نہیں کیے جاتے، جبکہ ماہرین کے مطابق شدت پسندی اور قوم پرستانہ رجحانات اس صورتحال کی بڑی وجوہات ہیں۔
