کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی کو روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ فائرنگ کے دوران ایک گولی ایس ایچ او کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی تاہم تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
