ایف بی آئی نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس نے 5 جنوری 2021 کو کیپیٹل حملے سے ایک روز قبل واشنگٹن میں ڈی این سی اور ری پبلکن ہیڈکوارٹرز کے باہر بم رکھے تھے۔
حکام کے مطابق ملزم برائن کول جونیئر، عمر 30 سال، ورجینیا کے وڈ برج میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے۔
واقعے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد اس کی نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام رکھا گیا تھا۔
حکام نے دونوں دھماکہ خیز آلات وقت پر ناکارہ بنا دیے تھے۔

