ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

کوکو گوف 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ویمن ایتھلیٹ قرار

ویمن ٹینس پلیئرز نے ایک بار پھر آمدنی میں سب کھیلوں کے ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اور امریکی اسٹار کوکو گوف 2025 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کوکو گوف نے اس سال مجموعی طور پر 31 ملین ڈالر کمائے، جن میں 8 ملین ڈالر انعامی رقم اور 23 ملین ڈالر اسپانسرشپس اور دیگر ڈیلز شامل ہیں۔

دوسرے نمبر پر ارینا سبالنکا رہیں جن کی سالانہ آمدنی 30 ملین ڈالر رہی، جبکہ ومبلڈن چیمپئن ایگا شویٹک نے 23.1 ملین ڈالر کمائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کوکو گوف مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ویمن ایتھلیٹ قرار پائی ہیں۔
اب تک صرف چار خواتین کھلاڑی سالانہ 30 ملین ڈالر کمانے کا سنگ میل عبور کر چکی ہیں، جن میں کوکو گوف، ارینا سبالنکا، نومی اوساکا اور سرینا ولیمز شامل ہیں۔

زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 15 ویمن ایتھلیٹس میں 10 کا تعلق ٹینس سے ہے، جبکہ فری اسٹائل اسکائر ایلین گو نے بھی اس سال 23 ملین ڈالر کمائے۔