اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کو لارجر بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ سنگل بینچ نہیں دیکھ سکتا۔
دوران سماعت “ماسٹر آف روسٹر” کے اختیار پر بحث ہوئی جس پر جسٹس انعام منہاس نے ریمارکس دیے کہ اس نکتے کا فیصلہ اب لارجر بینچ ہی کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بھی کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے۔

