ذات صلة

جمع

جازان فیسٹیول 2026 کل سے شروع، ’واٹر فرنٹ‘ پریڈ کا آغاز

جازان فیسٹیول 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو...

الربابہ ساز ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں روایتی...

مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی سے اپنی عمر کا راز شیئر کر دیا

اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب میں بتایا کہ...

آمنہ ملک کا ریحام خان پر تنقیدی تبصرہ، جمائما خان کی تعریف

اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں...

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی شادی، سرینا نے دیا خاص تحفہ

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی...

’روح السعودیہ‘، سیاحوں کے لیے تمام معلومات اب ایک پورٹل پر

سعودی ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام سیاحوں اور مملکت میں مقیم افراد کی سہولت کے لیے ’روح السعودیہ‘ (وزٹ سعودی عرب ) کے عنوان سے موجود پورٹل میں مملکت میں سیاحتی مقامات اور خدمات کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پورٹل میں جامع گائیڈ موجود ہے جس کے ذریعے مختلف تفریحی پروگراموں کے مقامات ان کا شیڈول اور دیگر تفصیلات دی گئی ہیں۔ سیاحتی پورٹل کے ذریعے اندرون یا بیرون مملکت سے آنے والے سیاح اپنی من پسند مقام کا انتخاب کر کے وہاں ہوٹل بکنگ یا ٹورآپریٹرز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سیاحتی، تفریحی اور ثقافتی مقامات اور موسم کے بارے میں مکمل تفصیلات بھی پورٹل پر فراہم کی گئی ہیں۔ فروغ سیاحت کے حوالے سے ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے مملکت کے مختلف تفریحی اور سیاحتی مقامات کی تصاویر بھی پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ بیرون مملکت سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے پورٹل پر سیاحتی ویزے کا آپشن بھی موجود ہے۔ یہ پورٹل ایک انٹرایکٹیو میپ بھی فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے بیرونی سیاحوں کو مملکت کی سیاحت کے حوالے سے تمام تفصیلات حاصل ہو سکتی ہیں۔