ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

سعودی عرب: ہسپانوی کھلاڑی کا گم ہونے والا پرس 8 ماہ بعد واپس مل گیا

القادسیہ فٹبال ٹیم کے ہسپانوی کھلاڑی الفارو گونزالیز کا کھویا ہوا پرس آٹھ ماہ بعد انہیں صحیح سلامت واپس مل گیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق فٹبالر الفارو گوانزالیز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔‘ نہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سعودی عرب ہے، یہاں 8 مہینے پہلے گم ہونے والا پرس مجھے واپس مل گیا۔‘ انہوں نے کہا ہے کہ ’پرس واپس کرنے والے نے مجھے اس کی اطلاع سوشل میڈیا میسج کے ذریعہ دی تھی مگر میں نے دیکھا نہیں کیونکہ بہت سے لوگ میسج کرتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ بہت شاندار ہے، پرس میں سب کچھ ویسا ہی ہے، ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔‘