ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

متحدہ عرب امارات میں میزائل حملہ، ایک اور پاکستانی جان کی بازی ہار گیا

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے حملوں کے دوران ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔ اماراتی حکام کے مطابق ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے یہ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ٹکڑا لگنے سے پاکستانی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، تاہم اس کے ٹکڑے زمین پر گرنے سے نقصان ہوا۔ حالیہ کشیدگی کے دوران امارات میں مجموعی طور پر 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 3 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ ایک پاکستانی دبئی جبکہ دو ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔