پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں پارٹی کے اہم رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران محمد طارق حسن (مرکزی سیکرٹری جنرل و معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ)، صدر سندھ سرائی نیاز حسین خاصخیلی اور جنرل سیکرٹری سندھ کنور ارشد علی خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی امور، پارٹی تنظیم اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل اور تنظیمی معاملات پر بھی گفتگو کی۔
