ایران کی جانب سے بحرین میں موجود امریکی اہداف پر تازہ کارروائی کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت منامہ میں قائم United States Fifth Fleet کے ہیڈکوارٹر میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ سیاہ دھواں دور تک دیکھا گیا۔
تاحال کسی جانی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، اور نہ ہی امریکی یا بحرینی حکام کی جانب سے اس واقعے کی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے۔ صورتحال سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
