ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ کے قریب ایک فوجی تنصیب پر راکٹ اور ڈرون حملوں کے بعد اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی کارروائی کی، جس میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق اس پیش رفت نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تناؤ کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کی کارروائی آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے ردِعمل اور لبنان کے دفاع کے لیے کی گئی، اور اس نے حیفہ میں میزائل دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔

ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ لبنان بھر میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور شمالی اسرائیل کو لاحق خطرات کا بھرپور جواب دے گی۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان اور وادیٔ بقاع کے درجنوں دیہات کے مکینوں کو انخلاء کی ہدایت بھی جاری کی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2024 کی جنگ کے بعد فریقین کے درمیان جنگ بندی طے پائی تھی، تاہم لبنان کا مؤقف ہے کہ اسرائیل مسلسل فضائی حملوں کے ذریعے معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔