پاکستانی اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال شادی کے بارے میں سوچ نہیں رہے، مگر مستقبل میں دوبارہ شادی کے امکانات موجود ہیں اور جب ایسا ہوگا تو وہ سب کے ساتھ شیئر کریں گے۔
آغا علی کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کی ایک اہم حقیقت ہے اور آخرکار مرد اور عورت دونوں کے لیے مکمل زندگی کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ آغا علی نے 2020 میں اداکارہ حنا الطاف سے پہلی شادی کی تھی، جس کے بعد 2024 میں انہوں نے طلاق کی تصدیق کی تھی۔
آغا علی نے دوسری شادی کے ارادے سے پردہ اٹھا دیا
