ریاض کی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی نے اس برس کوالٹی ایجوکیشن انڈیکس میں سعودی عرب میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ عالمی سطح پر یہ یونیورسٹی 29 ویں نمبر پر ہے۔
یہ اعزاز یونیورسٹی کی تعلیم کے معیار، سیکھنے کے اثرات اور سماجی و ماحولیاتی خدمات میں اس کی قائدانہ صلاحیتوں کی تصدیق ہے۔ کوالٹی ایجوکیشن انڈیکس یونیورسٹی کی اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کی قابلیت مساوات اور انسانی وسائل بڑھانے کی صلاحیت کو بھی پرکھتا ہے۔
امام محمد بن سعود یونیورسٹی کوالٹی ایجوکیشن میں سعودی عرب کی سرفہرست
