قومی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران نیو ایئر ایک ساتھ منایا تاہم اگلے ہی دن وہ میدان میں ایک دوسرے کے حریف بن گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے میلبرن میں آتش بازی سے لطف اٹھایا اور نئے سال کا استقبال کیا۔
میچ میں بابر اعظم کی ٹیم سڈنی سکسرز اور محمد رضوان کی میلبرن رینیگیڈز مدمقابل ہیں، جہاں رضوان مختصر اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
نیو ایئر ساتھ، میدان میں مقابلہ: بابر اور رضوان آمنے سامنے
