ایبٹ آباد اور گردونواح کے سیاحتی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ چھانگلہ گلی میں تقریباً آٹھ انچ جبکہ ایوبیہ، نتھیاگلی اور دیگر مقامات پر چھ انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔
گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ جی ڈی اے حکام نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ پھسلن کے باعث گاڑی انتہائی احتیاط سے چلائیں۔
ایبٹ آباد: برفباری رک گئی، سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری
