وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نئے سال کے موقع پر کہا ہے کہ آنے والا سال صوبے میں امن ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم، صحت اور روزگار کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے امن و امان کا قیام ناگزیر ہے اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق بلوچستان پاکستان کے مستقبل میں کلیدی کردار رکھتا ہے اور نئے سال میں ترقی کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا عزم: نیا سال امن اور ترقی کی نوید لے کر آئے گا
