پاکستان کرکٹ ٹیم کے سری لنکا دورے کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم میں شمولیت تقریباً طے ہے، جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ نوجوان کرکٹر معاذ صداقت اور فاسٹ بولر احمد دانیال کو موقع ملنے کا امکان ہے۔ کچھ کھلاڑی بی بی ایل میں مصروف ہونے کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جنوری ہے۔

