لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد انقرہ سے طرابلس جاتے ہوئے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق طیارہ روانگی کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا تھا، جس کا ملبہ بعد ازاں انقرہ کے نواحی علاقے ہیمانہ سے برآمد ہوا۔
طیارے میں آرمی چیف سمیت پانچ افراد سوار تھے، جن کی ہلاکت کی تصدیق لیبیا کے وزیراعظم نے کر دی ہے۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

