مسجد نبویﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان پیر کی شام وفات پا گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ فجر کی نماز کے بعد مسجد نبویﷺ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان 2001 سے مسجد نبویﷺ میں اذان کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ اذان دینا ان کے خاندان کی کئی نسلوں پر محیط روایت تھی، ان کے والد اور دادا بھی اسی خدمت سے وابستہ رہے۔
ان کی آخری اذان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس نے عقیدت مندوں کو جذباتی کر دیا۔

