کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ کمشنر کراچی حسن اکبر نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک مؤثر رہے گی اور دو ماہ کے لیے لاگو ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں متبادل راستوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جن کے تحت ہیوی ٹریفک مخصوص ہائی ویز اور انڈسٹریل روٹس استعمال کر سکے گی تاکہ شہر کے اندر ٹریفک کا دباؤ کم کیا جا سکے۔

