شاہ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں الباحہ میونسپلٹی کے پویلین میں الباحہ کے مشہور اور اعلیٰ معیار کے شہد کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
الباحہ میں شہد کی مکھیوں کی پرورش صدیوں پرانی روایت ہے، اور آج یہ شعبہ مقامی معیشت کا اہم حصہ بھی بن چکا ہے۔ یہاں تقریباً 15 اقسام کا شہد تیار ہوتا ہے اور مملکت کے مجموعی شہد کا 20 فیصد الباحہ سے حاصل ہوتا ہے۔ پچاس ہزار سے زیادہ افراد شہد کی مکھیوں کی پرورش اور تربیت سے وابستہ ہیں، اور تربیتی پروگراموں اور جدید لیبارٹریز کے ذریعے یہ شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

