علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں جو رہنما مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے مؤقف اور جماعتی پالیسی کے ساتھ نہیں ہے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی اس وقت اسٹریٹ موومنٹ کے حق میں ہیں اور یہ پیغام خیبرپختونخوا کی قیادت کو دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک تحفظ آئین کی کانفرنس کے اعلامیے سے وہ لاعلم ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے واضح کیا ہے کہ احتجاجی تحریک سے متعلق حتمی فیصلہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہوگا۔

