اسلام آباد ہائیکورٹ نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر سے پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست خارج کر دی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیل پر باقاعدہ سماعت کرے۔
واضح رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی لگائی تھی، تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ایڈجوڈیکیٹر نے اس پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا تھا۔ اسی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، جسے اب خارج کر دیا گیا ہے۔

