ذات صلة

جمع

جازان فیسٹیول 2026 کل سے شروع، ’واٹر فرنٹ‘ پریڈ کا آغاز

جازان فیسٹیول 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو...

الربابہ ساز ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں روایتی...

مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی سے اپنی عمر کا راز شیئر کر دیا

اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب میں بتایا کہ...

آمنہ ملک کا ریحام خان پر تنقیدی تبصرہ، جمائما خان کی تعریف

اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں...

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی شادی، سرینا نے دیا خاص تحفہ

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی...

برسبین میں مسجد پر نفرت انگیز کارروائی، کمیونٹی میں تشویش

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ایک مسجد کو نفرت انگیز واقعے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالڈ ہلز کے علاقے میں واقع مسجدِ تقویٰ کی دیوار پر نامعلوم افراد نے اسلام مخالف نعرے اسپرے کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

مسجد انتظامیہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مقامی مسلم کمیونٹی میں رنج اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ مسجد کے امام کے مطابق ان کا ردعمل غصے کے بجائے امن، اتحاد اور باہمی احترام کا پیغام ہے۔