کراچی کے علاقے بفرزون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے معاملے پر پولیس نے باقاعدہ کیس درج کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا، جبکہ نامزد ملزم افتخار تاحال فرار ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خاتون پر تشدد اور اسے سیڑھیوں سے نیچے دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

