پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گہری دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرویز کے کئی حصے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ قومی شاہراہ پر حدِ نگاہ انتہائی کم ریکارڈ کی گئی۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکن ہو تو دن کے محفوظ اوقات میں ہی روانہ ہوں۔
شدید دھند کے باعث پنجاب اور کے پی میں موٹرویز جزوی طور پر بند

