سڈنی کے ساحلی علاقے میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایڈیلیڈ اوول اور اس کے اطراف میں اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔
ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کا کہنا ہے کہ خصوصی تربیت یافتہ سیکیورٹی رسپانس ٹیمیں اسٹیڈیم کے گرد موجود رہیں گی تاکہ شائقین کرکٹ کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔

