چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
بعد ازاں چینی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی، جہاں سفارتی تعاون کو وسعت دینے اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
ریاض میں چین اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

