مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر کو زمینی حقائق سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں صحت اور دیگر اہم مسائل کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرپشن فری حکومت کے نعروں کے باوجود بی آر ٹی، صحت کارڈ، بلین ٹری اور گندم جیسے معاملات پر سنگین سوالات موجود ہیں۔ امیر مقام کے مطابق اگر صوبے میں سب کچھ شفاف ہے تو نوجوان بے روزگاری اور مسائل کا شکار کیوں ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی حملوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور عوام اب محض نعروں کی سیاست کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

