قومی ایئرلائن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹورنٹو جانے والی ایک پرواز کا عملہ لاپتہ ہو گیا یا اس نے سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی۔ ایئرلائن کے مطابق یہ اطلاعات من گھڑت اور گمراہ کُن ہیں۔
ایئرلائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایسی افواہیں پاکستان اور قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، جبکہ حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

