جاپان کے شمال مشرقی حصے میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد حکام نے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کر دی۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 11 بج کر 44 منٹ پر محسوس ہوئے جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
حکام نے ہوکائیڈو سمیت قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ ایک میٹر تک لہریں اٹھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سونامی ایڈوائزری میں لوگوں کے انخلا کی ضرورت نہیں ہوتی، صرف احتیاطی اقدامات کا کہا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی 7.5 شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا جس میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ابتدائی طور پر سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

