آئی ایم ایف کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے تقریباً تمام اہم معاشی اہداف پورے کر لیے ہیں، جس سے ملکی معیشت میں استحکام پیدا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ مستقبل میں مزید اضافے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے مہنگائی کو عارضی قرار دیتے ہوئے مالی نظم و ضبط، سخت مانیٹری پالیسی اور روپے کی قدر میں لچک کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ادارے نے پاور سیکٹر میں اصلاحات تیز کرنے، سرکاری اداروں کی گورننس بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو سازگار بنانے کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔

