ذات صلة

جمع

جازان فیسٹیول 2026 کل سے شروع، ’واٹر فرنٹ‘ پریڈ کا آغاز

جازان فیسٹیول 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو...

الربابہ ساز ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں روایتی...

مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی سے اپنی عمر کا راز شیئر کر دیا

اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب میں بتایا کہ...

آمنہ ملک کا ریحام خان پر تنقیدی تبصرہ، جمائما خان کی تعریف

اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں...

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی شادی، سرینا نے دیا خاص تحفہ

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی...

سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا دھند کی لپیٹ میں؛ موٹر ویز بند، آلودگی میں اضافہ

ملک کے بڑے صوبوں—سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا—کے مختلف علاقوں میں گہری دھند کے باعث حدِ نگاہ شدید متاثر ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر موٹر وے کے کئی حصے بند کر دیے گئے ہیں، جن میں ایم ون پشاور تا رشکئی، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار، ایم تھری شرق پور سے فیض پور، ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ، اور ایم فائیو کے متعدد سیکشن شامل ہیں۔

پنجاب کے شہروں میں فضائی آلودگی بھی برقرار ہے۔ چند گھنٹے قبل لاہور 500 اے کیو آئی کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر ریکارڈ ہوا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 429، رحیم یار خان 371 اور فیصل آباد 337 ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی رینکنگ میں لاہور اس وقت دنیا کے پانچ آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔