ذات صلة

جمع

جازان فیسٹیول 2026 کل سے شروع، ’واٹر فرنٹ‘ پریڈ کا آغاز

جازان فیسٹیول 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو...

الربابہ ساز ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں روایتی...

مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی سے اپنی عمر کا راز شیئر کر دیا

اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب میں بتایا کہ...

آمنہ ملک کا ریحام خان پر تنقیدی تبصرہ، جمائما خان کی تعریف

اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں...

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی شادی، سرینا نے دیا خاص تحفہ

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی...

خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے عالمی اتحاد ‘آل اِن’ کا آغاز

لندن میں خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے ’’آل اِن‘‘ نامی عالمی اتحاد قائم کردیا گیا، جس کا حصہ برطانیہ، فورڈ فاؤنڈیشن اور ویلسپرنگ فاؤنڈیشن ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا کہ اگر خواتین سڑکوں اور گھروں میں محفوظ نہیں ہوں گی تو وہ تعلیم، روزگار اور بہتر مواقع حاصل نہیں کر پائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ What Works to Prevent Violence نامی تنظیم کی تحقیق کی بنیاد پر پاکستان کے ایک صوبے کے 160 اسکولوں میں نصاب میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ ایویٹ کوپر نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں پر تشدد صرف ان کی زندگیوں کو متاثر نہیں کرتا بلکہ خاندان اور معاشرے کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ جنگوں اور تنازعات کے دوران خواتین کے خلاف تشدد بطور ہتھیار استعمال ہوتا ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی بھی ہراسانی کے نئے ذرائع پیدا کر رہی ہے۔ برطانیہ میں پچھلے سال ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو گھریلو یا جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔