مراکش میں دو عمارتیں گرنے کے افسوسناک واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی، جبکہ 16 زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد اردگرد کی تمام عمارتیں احتیاطاً خالی کرالی گئیں۔
حکام کے مطابق ایک عمارت کی چھت پر تقریب جاری تھی، جبکہ دوسری عمارت خالی تھی۔ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کردیا گیا ہے۔

