کیلیفورنیا میں 20 سالہ مایا ہرنینڈیز پر اپنے دو بچوں کو گرمی میں گاڑی میں چھوڑنے کے باعث قتل اور بچوں سے بدسلوکی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بیکرز فیلڈ میں ایک میڈ اسپاکے اندر تقریباً ڈھائی گھنٹے تک موجود رہی، جبکہ اس کے ایک سالہ بیٹے کی موت ہو گئی اور دو سالہ بچہ زندہ بچ گیا۔
استغاثہ کے مطابق ہرنینڈیز نے بچوں کو شدید درجہ حرارت کے باوجود گاڑی میں چھوڑ کر اپنی ذات کو ترجیح دی، جبکہ گاڑی کے اندر درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ چکا تھا۔ دفاع کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک المناک غلطی تھی اور گاڑی کا اے سی چل رہا تھا، مگر استغاثہ کا مؤقف ہے کہ متعلقہ گاڑی خودکار طور پر ایک گھنٹے بعد بند ہو جاتی ہے۔
ہرنینڈیز نے مین سلاٹر اور چائلڈ کریولٹی کے الزامات قبول کر لیے ہیں، تاہم دوسرے درجے کے قتل کے الزام میں خود کو بے گناہ قرار دے رہی ہے۔

