بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ ایک مقامی جرگے کے فیصلے پر پیش آیا تھا۔

