اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا ناصر نے کہا ہے کہ وہ اس وقت اپنی زندگی میں سکون اور اطمینان محسوس کر رہی ہیں، اسی وجہ سے فوری محبت یا رشتوں کی تلاش نہیں کر رہی۔
زویا نے بتایا کہ اگر کوئی شخص ان کی سوچ اور طرز زندگی سے ہم آہنگ ہوا تو وہ رشتے کے لیے تیار ہوں گی، مگر خود سے کسی تلاش میں نہیں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محبت میں وقت لگانا ایک مثبت رجحان ہے اور غلط رشتوں سے بچنا بہتر ہے۔

