یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کے لیے مضبوط اور عملی سیکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے، اور اسی لیے یوکرین جلد اپنا نظرثانی شدہ امن منصوبہ امریکا کے حوالے کرے گا۔
ان کے مطابق یوکرین اپنی سرزمین کا کوئی حصہ دینے کو تیار نہیں، جبکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ لندن میں ملاقات کے دوران مجوزہ معاہدے کے اہم نکات طے کیے گئے ہیں۔

